مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں زہریلی شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور میں چھاؤنی کے علاقے کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں رات گئے 6 نوجوان شراب خریدنے کے لیے مختلف مقامات پر گئے، شراب نہ ملنے پر نوجوانوں نے فارمیسی کی دکان سے اسپرٹ خرید کر پی لیا، جس کے بعد نوجوانوں کی حالت بگڑگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج شراب سمجھ کراسپرٹ پینے والے 5 نوجوان ہلاک ہوگئے جن میں قیصر، ناصر، مالا، راج اور وکی شامل ہیں جب کہ بے ہوش شہزاد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاکستان کے شہر پشاور میں کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں زہریلی شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
News ID 1869468
آپ کا تبصرہ